GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں پولیس کی بڑی کاروائی ، بین الاضلاعی ڈکیٹ گینگ پکڑ لیا ، کروڑوں کا مال بھی برآمد

نوشہرہ ورکاں بین الاضلاعی جگا ڈکیت گینگ کے دس ارکان گرفتار،ایک کروڑ مالیت کا مسروقہ مال برآمد،بتایا گیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے بین الاضلاعی جگا ڈکیت گینگ کے سرغنہ اعظم جگا سمیت دس ارکان کو گرفتار کرکے علاقہ بھر میں دہشت کی علامت بنے گینگ کا قلع قمع کردیا جگا گینگ ڈکیتیوں کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا اورمنشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک بھی چلارہاتھاجگا گینگ علاقہ میں خوف کی علامت تھا اوراپنے خلاف آواز اٹھانے والوں کے گھروں پر فائرنگ کے انکو ہراساں کر نا جگاگینگ کا معمول تھاکچھ عرصہ قبل جگا گینگ کے خاتون سمیت تین ارکان کی گرفتاری کے بعد ڈی ایس پی سرکل ہاشم محمود گجر کی سربراہی میں ایس ایچ او صفدر عطاء بھٹی اورحیدرچوکی انچارج عادل اقبال نے شب وروز محنت کرکے جگا گینگ کے مین سپلائر سہولت کاروں کو حراست میں لیکر انٹیروگیشن کے بعد سرغنہ اعظم عرف جگا گجر،یاسر کمانڈو،بلال،منظورحسین،قیصر،طیب،قاسم رضا سمیت دس افرادکو مختلف علاقوں سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا جبکہ چند روز قبل جگا گینگ کا ایک اہم رکن عنصر مصلی مبینہ پولیس مقابلہ میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا جاچکا ہے پولیس نے ملزمان سے 60 لاکھ مالیت کے مویشی،تیس لاکھ مالیت کی منشیات اور دیگر مسروقہ مال سمیت دو کلاشنکوف اور دو موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیے سی پی او گوجرانوالہ سرفراز احمد فلکی نے نوشہرہ ورکاں پولیس ٹیم کے لیے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا کیا گیاہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×