GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)پانچ افراد نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے پانچوں ملزمان کو گرفتار کرلیا

بتایا گیا ہے کہ نواحی گاوں دوبرجی ورکاں کے رہائشی طیب چٹھہ کی گوجرانوالہ کی رہائشی سدرہ سے دوستی تھی طیب نے سدرہ کو اپنی والدہ سے ملوانے کا جھانسہ دیکر گاوں بلایا سدرہ اپنی خالہ کے ہمراہ دوبرجی ورکاں پہنچی تو طیب چٹھہ انہیں گاوں میں زیر تعمیر کوٹھی میں لے گیا جہاں طیب چٹھہ  نے سدرہ کی خالہ کو ایک کمرہ میں بند کردیا اور اپنے دوستوں حماد،غلام مصطفی،اویس اور عظیم کے ہمراہ سدرہ  سے زنابالجبر کرتے رہے اور بعدازاں فرار ہوگئے لڑکی نے تھانہ میں درخواست دی تو ایس ایچ او صفدر عطاء بھٹی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×