GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں باٹھ میں کئی سال سے سکول کی قابض جگہ سے قبضہ واگزار کرالیا گیا

گاؤں کے بااثر افرادنے عرصہ دراز سے گورنمنٹ پرائمری سکول باٹھ سے ملحقہ16مرلہ اراضی پر قبضہ کر رکھاتھا،اہل دیہہ نے متعدد بار اعلیٰ حکام کو قبضہ واگزار کرانے کیلئے درخواستیں دیں مگر قبضہ گروپ کے خلاف آفیسر کاروائی سے کتراتے تھے چند روز قبل موضع باٹھ کے معززین نے اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں راشد اقبال سے ملاقات کے سکول کی جگہ سے قبضہ واگزار کرانے کیلئے درخواست دی جس پرخصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے سرکاری ریکارڈ کا جائزہ لینے کے فوری بعد قبضہ ختم کرنے کا حکم دیا، جس پر تحصیلدار نوشہرہ ورکاں ہمایوں خالد نے محکمہ مال کے عملہ اور پولیس کے ہمراہ موقع پر جاکرکمرے وغیرہ گراکر قبضہ ختم کرادیا، جس سے دیہاتی خوشی سے جھوم اُٹھے،اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کا کہناہے کہ سرکاری جگہ پر قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا قبضہ گروپ جتنا بھی بااثر ہوکاروائی کرکے رقبہ واگزار کرایا جائے گا اس سلسلہ میں کوئی دباؤ برداشت نہیں کیاجائے گا جبکہ باٹھ گاؤں کے معززین نے سکول کی جگہ واگزار کرانے پر اسسٹنٹ کمشنرراشد اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیاہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×