GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

اسسٹنٹ کمشنر کا غیرقانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاون،چوبیس آئل ایجنسیاں سیل

نوشہرہ ورکاں ! اسسٹنٹ کمشنر کا غیرقانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاون،چوبیس آئل ایجنسیاں سیل،مشینین ضبط،بتایاگیاہے کہ ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں راشد اقبال کی زیرنگرانی غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف مہم کے دوران تحصیل بھر میں 24آئل ایجنسیوں کو سیل کردیا گیا جبکہ ایجنسیوں میں لگی مشینوں وغیرہ کو ضبط کرلیاگیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایاکہ غیرقانونی آئل ایجنسیاں ٹیکس کی مدمیں حکومت کو ریونیو نہ دیکر نقصان پہنچارہے ہیں، آتش گیر مواد کی موجودگی میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہیں جبکہ ایجنسی مالکان خریداروں کو بھی غیر معیاری اور کم مقدار میں تیل فروخت کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں جو کہ ایک گھناؤنا جرم ہے اور ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہاکہ غیرقانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف مہم جاری رہے گی اس سلسلہ میں کوئی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×