کامونکی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ریوینیو عوامی کچہری کا سلسلہ ناکام ہو گیا۔
کامونکی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ مال کے سائلین کے مسائل حل کرنے کے لئے ریونیو عوامی کچہریوں کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے کامونکی کی اسسٹنٹ کمشنر کی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے ناکام ہوگیا ہے آج تحصیل آفس میں ماہانہ عوامی کچہری لگائی گئی مگر شہریوں کو کسی بھی قسم کی اطلاع نہ دی گئی جس کی وجہ سے دس بجے سے بارہ بجے تک خالی کرسیاں لگا کر انتظار کے باوجود شہریوں کو اطلاع نہ ہونے کی وجہ سے ایک بھی سائل نہ آسکا۔جس کے بعد انتظامیہ کو خالی کرسیاں اٹھانا پڑیں۔شہریوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اگر کسی کو اطلاع ہی نہیں دی جانی تو پھر کچہریاں لگانے کا کیا فائدہ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔
