GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

آر پی اوآفس ریجن بھر کے ایس پی انوسٹی گیشنز کی ایک روزہ ورکشاپ۔

گوجرانوالہ ریجن : ریجنل پولیس آفیسر محمد ریاض نذیر گاڑا کی خصوصی ہدایت پر ADIGکی زیر نگرانی ریجن بھر کے ایس پی انوسٹی گیشنز کی   ایک روزہ ورکشاپ بعنوان "مؤثر قانون عمل میں لاؤ۔۔۔۔سزا کو یقینی بناؤ”کا انعقاد کیا گیا۔اے ڈی آئی جی نے ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑا کی جانب سے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس  ورکشاپ کا مقصد ہمارے معاشرے میں پائے جان والے ایسے جرائم جن میں جبری مشقت،جنسی جرائم جرائم بلخصوص بچوں اور عورتوں سے جبری مشقت اور جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ایسے جرائم جن میں انسانی اعضاء Tissues/کی غیر قانونی پیوند کاری اور انسانی اعضا ء کی غیر قانونی خریدو فروخت کا مکروہ دھندہ کیا جا رہا ہے۔اسی طرح ملکی و سائل کو بعض مفاد پرست لوگ لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیہرون ملک بھجوا کر ملکی معیشت کو تباہ کرتے ہیں۔ایسے تمام لوگوں کا سخت احتساب معیشت کی بہتری کے لیے ازحد ضروری ہے۔ایسے جرائم کی بیخ کنی کے لیے وقتاً فوقتاً قوانین بنائے جاتے ہیں۔جن قوانین کے ٹھیک استعمال سے ایسے جرائم میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکتی ہے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین نے شرکاء کو THE TRANSPLANTATION OF HUMAN ORGANS AND TISSUES ACT 2010ؓٓبارے،اوراے ڈی آئی جی محمد الیاس نے THE PREVENTION OF TRAFFING IN PERSONS ACT,2018ؓٓ بارے جبکہ انسپکٹر لیگل رانا عباد احمد خاں نے ANTI MONEY LAUNDRING ACT 2010بارے تفصیلی لیکچر دیا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×