GW TV

Gujranwala Based News

وزیرآباد

گلے میں آوارہ ڈور پھرنے سے پچاس سالہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

گکھڑ منڈی : گلے میں آوارہ ڈور پھرنے سے پچاس سالہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی،ہسپتال داخل،واقعات کیمطابق چوک پٹواریاں گکھڑ کا رہائشی پچاس سالہ محمد ایوب ساہی جو گزشتہ سہ پہر اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جی ٹی روڈ سے جا رہا تھا،کہ مسجد بوہڑ والی کے مقابل جی ٹی روڈ پر اسکے گلے میں آوارہ ڈور پھر گئی،جس سے وہ موٹر سائیکل سمیت شدید زخمی حالت میں جی ٹی روڈ گر پڑا،ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہونیوالے محمد ایوب ساہی کو مقامی افراد نے ہسپتال پہنچایا،یاد رہے کہ گکھڑ شہر میں پتنگ بازی عروج پر ہے،مقامی پولیس گکھڑ شائد کسی راہگیر موٹر سائیکل سوار کی جان چلی جانے کے انتظار میں ہے ،کہ کب کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے تو پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×