GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ شہر

گوجرانوالہ ٹریفک پولیس نے آن لائن ٹریفک چالان جمع کروانے کا طریقہ متعارف کروا دیا

چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ محمد آصف صدیق نے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس میں صدر میاں عمر سلیم کی زیر صدارت گوجرانوالہ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے نئے آن لائن ٹریفک چالان سسٹم کے تعارفی سیشن کا اہتمام کیا۔اس موقع پر نائب صدر محمد اصغربٹ،اراکین مجلس عاملہ،سابق سینئر نائب صدر شیخ آصف مظفر، سابق رکن مجلس عاملہ وقاص افضل کے علاوہ دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
چیف ٹریفک آفیسر محمد آصف صدیق نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک چالان جو کہ پہلے صرف نیشنل بینک میں ہی جمع ہوتے تھے۔شہریوں کی مشکلات اور عالمی وباء کرونا وائرس کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس نے ای۔ٹریفک چالان آن لائن جمع کروانے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ ای۔ٹریفک چالان سے شہری آن لائن بلاکسی پریشانی اپنے سمارٹ فون سے ایزی پیسہ،موبی کیش یا نیشنل بینک کے ساتھ ساتھ کسی بھی کمرشل بینک کی ایپ کے ذریعے جمع کرواکر اپنا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی مکمل راہنمائی کے ساتھ ساتھ گھر بیٹھے 1915ہیلپ لائن پر کال کر کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے اپنی باری کیلئے وقت حاصل کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر صدر چیمبر میاں عمرسلیم نے کہاکہ چونکہ پوری دنیااس وقت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے اپنی مشکلات کو آسانیوں میں تبدیل کر رہی ہے۔بلاشبہ سٹی ٹریفک پولیس نے آن لائن چالان جمع کرانے کی جو سہولت متعارف کروائی ہے یقینا شہری آن لائن کی اس سہولت سے استفادہ کریں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ کرونا وائرس کی وباء میں تمام محکموں میں ڈیجیٹیلائزیشن کا ہونا وقت کی اشد ضرورت ہے۔سٹی ٹریفک پولیس کی یہ کاوش ای پولسنگ کیطرف ایک مثبت قدمہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×