GW TV

Gujranwala Based News

متفرق

گوجرانوالہ:ضلعی صدرپاسبان محمد ابوبکر خان فٹنس کلب وپیزا شاپ کاافتتاح کررہے ہیں

نوجوانوں میں صحت مند تفریح کارجحان قابل تحسین ہے’محمد ابوبکر خان
قوم ملک اور معاشرے کی تقدیر بدلنے میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے’گفتگو
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ضلعی صدرپاسبان محمد ابوبکر خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں صحت مند تفریح کارجحان قابل تحسین ہے’قوم ملک اور معاشرے کی تقدیر بدلنے میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے’ان خیالات کااظہار انہوںنے فٹنس کلب اور چلی فلیم پیزا شاپ کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا’انہوں نے کہاکہ رزق حلال کمانے والا اللہ تعالیٰ کا دوست ہے اور اپنے روزگار میں ہر دکاندار کو اللہ کی رضا کو مقصود رکھنا کیونکہ ایسا کرنے میں ہمارے کاروبار میں برکت ہوگی ‘انہوں نے کہاکہ علاقہ میں نوجوانوں کی فٹنس کیلئے فٹنس کلب کا قیام خوش آئند ہے اور حکومت کو چاہیے کہ نوجوانوں کی صحت مند تفریح کیلئے موثر اقدامات کرے ‘اس موقع پر صدرموبائل ایسوسی ایشن رانامحمد عرفان’صدر آٹو یونین چوہدری وقار اکرم بھنڈر’محمد ریاست علی کھرل،محمد یحی کھرل،محمد یاسر کھرل،محمد جاوید کھرل،صدر پاسبان تحصیل نوشہرہ ورکاں حافظ طیب معاویہ اولکھ’حافظ غلام مرتضیٰ’شہزاد احمد بھٹی’حافظ امین یاسین’عرفان سیٹھی’علی حسن تھہیم’رانا علی خالد’زاہد مغل ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے’تقریب کے آخر میں کاروبار اور ملکی سلامتی واستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×