GW TV

Gujranwala Based News

متفرق

میڈیکل لینے آئی مضروب پارٹی پرمخالفین کا حملہ ایس ایم او مخالفین کی پشت پناہی کرنے لگا’انصاف دلایا جائے’محمود غفور

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)میڈیکل لینے آئی مضروب پارٹی پرمخالفین کا حملہ’SMOمخالفین کی پشت پناہی کرنے لگا’انصاف دلایا جائے’تفصیلات کے مطابق تھانہ قلعہ دیدارسنگھ کے علاقہ ڈیرہ مانیہ والا میں دو فریقین محمد منشاء اور محمد خاور میں کسی کام کی وجہ سے جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجہ میں محمد خاورنامی شخص سرمیں چوٹ لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا جسکو اسکا بھائی محمد قاسم ڈاکٹ حاصل کرنے کے بعد پولیس کے ہمراہ MLCلینے ہسپتال گیا جہاںپر اسکو طبی امداد دی جارہی تھی کہ مخالفین محمدمنشائ’احسان اللہ معہ 20کس نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا ‘ایس ایم او ڈاکٹررانا امتیاز حسین نے بااثر شخصیات کے دبائو پر مضروب کو طبی امداد دینے کے بجائے متعدد مضروب کے رشتہ داروں پرمقامی پولیس کوبلا کا مقدمہ درج کروا دیا جس پر مضروب کے والد محمد غفور ولد نذر محمد نے میڈیا کو بتایا کہ میں ایس ایم او ڈاکٹر رانا امتیاز حسین کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے اپنے مضروب بیٹے کو طبی امداد دینے کا ساری رات واسطے دیتا رہا مگر ڈاکٹر رانا امتیاز حسین نے میری ایک نہ سنی اور رات گئے تک ہماری تذلیل کی ‘جب اس سلسلہ میں ایس ایم او سے رابطہ کیا گیا تو موصوف نے ٹیلی فون اٹھانے کی زحمت نہ کی۔شہری نے وزیراعظم پاکستان’وزیراعلیٰ پنجاب’آئی جی پنجاب’سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر یاسمین راشد سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کریں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×