پٹرولنگ پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ کی انچارج سب انسپکٹرصنم شہزادی کا سموگ سے بچاؤ کے لیے اہم اقدام
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سموگ سے بچاؤ کے لئے پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن کا اہم اقدام ایس ایس پی پٹرولنگ گوجرانوالہ ریجن شجاعت علی راناکی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ کی انچارج سب انسپکٹر صنم شہزادی اور ان کی ٹیم نے سموگ سے بچاو کی حفاظتی تدابیر کے لئے مختلف سکولوں، بینکوں کے عملہ،پٹرول پمپس،کارخانوں اور رکشہ سٹینڈ پر لوگوں کو لیکچر دیا اور عوام کو اس بات پر آگاھی دی کہ حفاظتی تدابیر ہی ان کی اور ان کے خاندان کی زندگی کی ضمانت ھیں نیز کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی اور ہیلمٹ کی اہمیت بارے لوگوں کو بریف کیا اور اس بارہ میں پمفلٹ تقسیم کئے۔