GW TV

Gujranwala Based News

سیاست وزیرآباد

جماعت اسلامی امید کی آخری کرن ہے۔پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:حافظ سرفراز احمد

جماعت اسلامی امید کی آخری کرن ہے۔پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:حافظ سرفراز احمد
ضنمنی الیکشن وزیرآباد میں جماعت اسلامی سرپرائز دے گی: جنرل سیکرٹری سیاسی کمیٹی.
گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)جماعت اسلامی امید کی آخری کرن ہے۔پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں
ضنمنی الیکشن وزیرآباد میں جماعت اسلامی سرپرائز دے گی::حافظ سرفراز احمدجنرل سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ۔تفصیلات کے مطابق بیوروچیف روزنامہ کائنات سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ سرفراز احمد نے کہا کہ عوام نے تمام پارٹیوں بشمول پی ٹی آئی سب کو آزما لیا.
پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگایا مگر تبدیلی صرف مہنگائی، کرپشن اور نا انصافی میں اضافے کی صورت میں سامنے آئی. نام نہاد مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگانے والی جماعت نے اب تک توہین رسالت کے کسی مجرم کو سزا نہیں دی اور نہ ہی مغربی اقوام کی توہین رسالت کرنے جیسے مذموم عزائم اور کوششوں کی مخالفت میں کوئی سنجیدہ ردعمل دیا.اب عوام کے پاس جماعت اسلامی کی صورت میں دیانت دار قیادت کا آخری آپشن بچا ہے.اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی سرپرائز دے گی.

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×