GW TV

Gujranwala Based News

صحت گوجرانوالہ

خوراک کا صحت مند معاشرہ میں اہم کردار ہے’چوہدری پرویز عابد ہرل ایڈووکیٹ

گوجرانوالہ:چوہدری پرویز عابد ہرل ایڈووکیٹ’محمد ابوبکر خان ‘ حاجی سرفراز احمد’رانا محمد عرفان ودیگر بیک اینڈ ٹیک کیفے کا افتتاح کررہے ہیں

خوراک کا صحت مند معاشرہ میں اہم کردار ہے’چوہدری پرویز عابد ہرل ایڈووکیٹ

عوام کو پاک اورخالص اشیاء فراہم کرنابھی عبادت ہے’محمد ابوبکر خان’ حاجی سرفراز احمد ودیگر
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)معروف قانون دان ‘ صدر پاسبان صوبہ پنجاب چوہدری پرویز عابد ہرل ایڈووکیٹ’ضلعی صدر پاسبان محمد ابوبکر خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خوراک کا صحت مند معاشرہ میں اہم کردار ہے اور عوام کو پاک اورخالص اشیاء فراہم کرنابھی عبادت ہے’ان خیالات کااظہار انہوں نے بیک اینڈ ٹیک کیفے کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر انجمن تاجران حاجی سرفراز احمد’صدرموبائل ایسوسی ایشن رانا محمد عرفان’صدرآٹوز یونین چوہدری وقار اکرم بھنڈر’صدر پاسبان نوشہرہ ورکاں طیب معاویہ اولکھ’اور الیکٹرونکس یونین شیخ زاہد ‘صحافی حافظ محمد امین نفیس’محمد یحییٰ کھرل’چوہدری عدنان چہل اور دیگر عہدیداران وتاجر برادری نے شرکت کی۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکیزہ اورحلال خوراک کا صحت مند معاشرہ کو تعمیر کرنے میں اہم کردار ہے اور عوام کو پاک اور خالص اشیاء فراہم کرنا ملک وقوم کی خدمت کیساتھ ساتھ عبادت بھی ہے ‘بیک اینڈ ٹیک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم نے خریداروں کی بہتر خدمت کیلئے اوپن کیچن کی سہولیات دے رہے ہیں جہاں عوام اپنے پیاروں اور دیگر رشتہ داروںکیلئے من پسند اشیاء فریش تیار کروا سکتے ہیں جبکہ پیزا’برگر’کیک اوربیکری کی تمام آئٹمز خالص اورفریش تیار کی جاتی ہیں جس پر کسٹمرز کو صاف ستھرا اورباعزت گھر جیسا ماحول فراہم کررہے ہیں جہاں وہ اپنے پیاروں اور فیملیز کیساتھ ہماری مصنوعات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں’پروگرام میں شریک تمام مذہبی سیاسی’سماجی تاجر اور صحافی دوستوں اور معززین علاقہ نے علی حسن تھہیم ‘ضیغم تھہیم کومبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کااظہار کیا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×