GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں میں بھی پٹرول کی شارٹج، شہری مہنگے داموں پٹرول خریدنے پر مجبور

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر) پٹرول کے بعد اب ڈیزل بھی عوام کی پہنچ سے دور، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے عوام کو ریلیف کی بجائے مشکلات کا سامنا ہے شہری مہنگے داموں پٹرول خریدنے پر مجبور جبکہ پٹرول کے بحران سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات صرف دعوؤں تک محدود ہیں ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں بھی پٹرول کی شارٹج شدت اختیار کر چکی ہے اکثر پٹرول پمپس سے پٹرول غائب ہیں اور جہاں ہے وہاں کم مقدار یا شفارش سے پٹرول ملتا ہے جبکہ منی پٹرول پمپس یا غیر قانونی پٹرول سیل پوائنٹس پر مہنگے داموں پٹرول کی فروخت مسلسل جاری ہے جہاں سے شہری منہگے داموں پٹرول خریدنے پر مجبور ہیں ان حالات میں حکومتی اداروں نے پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہیں کاروائی کے لئے سینکڑوں میں سے صرف چند ایک پٹرول پمپس اور ایجنسیوں کو جرمانے کئے گئے ہیں پٹرول کے ساتھ اب ڈیزل بھی نایاب ہو گیا ہے جس سے کسانوں کی دھان کی فصل کی کاشت متاثر ہونے کا قوی خدشہ یے جس پر شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی مقررہ قیمت پر عوام تک مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
تصویر خود لگا دیں ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×