GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں

گوجرانوالا : پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں 01 عدد رائفل 223بور سینکڑوں گولیاں 03 عدد پسٹل شراب برآمد مقدمات درج ملزمان گرفتار
شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنا پٹرولنگ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ” ایس ایس پی پٹرولنگ گوجرانوالہ ریجن شجاعت علی رانا کے احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی پیٹرولنگ راے احسان الہی کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اور انسداد جرائم کے لیے پٹرولنگ پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں اسی تناظر میں پٹرولنگ پوسٹ ساہی موڑ کی موبائل ٹیم نے دوران ناکہ بندی وقاص نامی شخص سے رائفل 223 بور کوپہ سینکڑوں گولیاں برآمد کر کے مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کروایا
جبکہ پٹرولنگ پولیس پُل جوریاں کی موبائل ٹیم نے دوران ناکہ بندی نعمان ولد غلام عباس سکنہ کڑیالہ سے پسٹل نائن ایم ایم گولیاں برآمد کر کے تھانہ میں مقدمہ درج کروایا اس کے علاوہ پٹرولنگ پولیس جامکے چیمہ کی موبائل ٹیم نے دوران ناکہ بندی ملزم مبشر سے پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد کر کے مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کروایا
ڈی ایس پی راے احسان الہی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی عوام کے جان ومال کی حفاظت پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×