GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن کی ماہ مئی 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

گوجرانوالہ : "پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن کی ماہ مئی 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی”۔
ایس ایس ہی پٹرولنگ گوجرانوالہ ریجن شجاعت علی رانا کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن کی ماہ مئی 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن کی ماہ مئی میں ناجائز اسلہ رکھنے والوں منشیات فروشوں اور دیگر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں۔ ناجائز اسلہ لے کر شاہراوں پر گھومنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ نے 29 مقدمات درج کروائے جن میں 3عدد کلاشنکوف 4 عدد رائفلز 223 بور 21 پسٹل اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو مقامی تھانہ جات میں بند کیا۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 19 مقدمات درج کروائے جن میں شراب کے 16 اور چرس فروخت کرنے والوں کے خلاف 3 مقدمات درج کروائے اور 1490 گرام چرس برآمد کی اس کے علاوہ غفلت اور لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف 280 مقدمات درج کروائے اور دیگر کے خلاف 300 کے خلاف مقدمات درج کروائے۔
ایس ایس پی پٹرولنگ نے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی، اور کہا کہ عوام کی جان مال کی حفاظت پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×