پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ کا محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری
پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ کا محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری
ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی صاحبان کی زیرنگرانی محرم الحرام کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا گشت کسی صورت بند نہیں ہوگی پوسٹ انچارجز کو بیٹ ایریا میں موجود امام بارگاہوں کے ممتہم سے ہمہ وقت رابطے میں رہنے کی ہدایت۔
ایس ایس پی پٹرونگ شجاعت علی رانا
گوجرانوالہ (تیمور خالد قریشی ) ایس ایس پی پٹرولنگ گوجرانوالہ ریجن شجاعت علی رانا نے محرم الحرام کے سلسلہ میں سکیورٹی پلان جاری کر دیا ڈی ایس پی صاحبان کی زیرنگرانی محرم الحرام کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائیگا
ایس ایس پی شجاعت علی رانا نے پوسٹ انچارجز کو ہدایت جاری کر کی کہ محرم الحرام میں گشت کسی صورت بند نہیں ہو گا پوسٹ ھذا کے بیٹ ایریا میں موجود امام بار گاہوں اور گزرنے والے جلوسوں کے متعلق معلومات اور شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کی جائے تاکہ سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے دوران گشت شرپسند اور ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کو یقینی بنایا جائے گا شر پسندانہ اور فرقہ ورانہ مواد تقسیم کرنے والے افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا پوسٹ ہائے کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور فول پروف بنایا جائے گا اور پوسٹ ہائے پر کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ریزرو نفری ہمہ وقت رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔