GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ متفرق

گوجرانوالہ : پٹرولنگ پولیس کے دبنگ آفیسر عرفان چہل کی ایک اور کامیاب کاروائی

گوجرانوالہ پٹرولنگ پولیس پپلی والا چوکی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عرفان چہل نے دوران ناکہ ایک شخص فرمان علی کو مشکوک سمجھ کر روک کر تلاشی لی جس سے ایک عدد ناجائز پسٹل بمعہ 6 عدد روند برآمد کر لیے ۔
ملزم فرمان علی کے خلاف تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

یاد رہے کہ اے ایس آئی عرفان چہل پٹرولنگ پولیس کے ایک نڈر اور ایماندار آفیسر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں ، جو نا کسی کی سفارش قبول کرتے ہیں اور نہ رشوت لیتے ہیں ۔

وہ آئے روز ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے رہتے ہیں ۔ کچھ دن پہلے انہوں نے جعلی نمبرز پلیٹ والی 2 موٹر سائیکل بھی پکڑی تھی ۔

انہیں اپنی ایمانداری اور میرٹ پر کام کرنے کی وجہ سے ادارے میں انتہائی عزت افزائی ملی ہے ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×