GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں پٹرولنگ پولیس نے دوران ناکہ غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا

نوشہرہ ورکاں:(ملک امجد سے) غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پولیس کا گھیرا تنگ پیٹرولنگ پولیس نے دوران گشت وقار سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا

نوشہرہ ورکاں: پولیس کا غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ پیٹرولنگ پولیس نے دوران گشت بدو رتہ پل نہر پر ایک ہنڈا سٹی کار کو مشکوک جان کر روک کر تلاشی لی۔ دوران تلاشی کار ڈرائیور وقار سے ایک عدد 9Mm پسٹل برآمد ہوا ، پولیس اہلکاروں نے جب پسٹل ان لوڈ کیا تو پسٹل کے میگزین سے 10 عدد زندہ روند اور ایک پسٹل میگزین جس میں 3 عدد زندہ روند تھے وہ برآمد کر لیے ۔

جبکہ ڈرائیور کی مخالف سیٹ پر بیٹھے ایک شخص ظفر اقبال سکنہ ماڑی بھنڈراں کو نیچے اتار کر تلاشی لی گئی تو اس سے 1 عدد کلاشنکوف4 عدد میگزین اور 110 زندہ روندیں برآمد ہوئیں۔ وقار کو پیٹرولنگ کے جوانوں نے اپنی حراست میں لے کر تھانہ نوشہرہ ورکاں منتقل کردیا جہاں ملزم کے خلاف زیر دفعہB 13 20/65 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہتمم تھانہ کا کہنا تھا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×