GW TV

Gujranwala Based News

متفرق

پی ایچ اے کی جانب سے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت 5ہزار پودوں کی مفت تقسیم تیزی سے جاری

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ ) پی ایچ اے کی جانب سے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت 5ہزار پودوں کی مفت تقسیم تیزی سے جاری ہے تاکہ شہری 14 اگست کے موقع پر اپنے پیارے وطن عزیز کو عارضی جھنڈیوں کی بجائے نئے پودے لگا کر سرسبزوشاداب بناسکیں۔شہر ی 14اگست تک مفت پودے پی ایچ اے ہیڈ آفس اورسیالکوٹ روڈ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے لگائے گئے سٹالوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ اور ڈی جی خالد مسعود فروکہ نے پی ایچ اے ہیڈ آفس کے باہر شہریوں کو مفت پودے تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کلین اینڈ گرین ویژن کے مطابق پی ایچ اے کی جانب سے پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے ریکارڈ شجرکاری بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور سنت نبویﷺ ہے،تمام شہری اپنے اپنے حصہ کا پودا ضرور لگائیں اور لگائے گئے پودوں کی سیلفی موقع پر لوکیشن کے ساتھ گرین سیلفی ایپ پر اپ لوڈ بھی کریں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×