GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

اہلیان گوجرانوالہ کا مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

گوجرانوالہ (شفیقجٹ سے ) جماعت اسلامی پی پی57کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گھنٹہ گھر چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا ، امیر جماعت اسلامی پی پی 57فرقان عزیزبٹ نے کی۔اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، مظاہرین اسرائیل مخالف نعرے بازی کرتے رہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے خاموشی توڑنے کی اپیل بھی کردی۔ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے گئے۔مظہر اقبال رندھاوا ،فرقان عزیزبٹ نے کہاہے کہ کشمیر اور فلسطین کے غیور اور جذبہ شہادت سے سرشار عوام کامیاب ہوں گے۔ پوری دنیا کے مسلمان اپنے مظلوم مسلمان بھائی بہنوں اور بچوں کے پشتیبان ہیں۔مسلم حکمران وقت ٹالنے ، بحرانوں کے ازخود حل ہونے کی حکمت عملی بدلیں اور مظلوموں کی آہوں اور چیخ و پکار پر لبیک کہیں۔فسلطین میں بچوں سمیت تمام شہدا کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی اور کہاکہ فلسطین میں عورتوں، بچوں اور رہائشی آبادی پر بمباری اسرائیل کی جانب سے جاری انسانیت سوز مظالم کھلی دہشت گردی ہے،انہوں نے کہاکہ 21مئی کو ملک بھر میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر یکجہتی فلسطین کے لیے عوامی مظاہرے ہوں گے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×