GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اورغزہ سٹی میں میڈیا دفاتر پر اسرائیلی حملوں اور عالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے گوجرانوالہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)صوبائی رہنماء آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر کی زیر قیادت فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اورغزہ سٹی میں میڈیا دفاتر پر اسرائیلی حملوں اور عالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔اس موقعہ پر چوہدری فاروق چیمہ ‘رانا محمد نعیم ‘محمد اعظم خان ‘چوہدری ظفر اقبال بھنڈر و دیگر سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ۔ریلی کا آغاز گوندلانوالہ چوک سے ہوا اور شیرانوالہ باغ پر اختتام ہوا۔اس موقعہ پر چوہدری شوکت نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل کو فوری طور پر جارحیت سے نہ روکا گیا تو نہ صرف مشرق وسطی کا امن تباہ بلکہ خطے میں بڑا انسانی بحران جنم لے سکتاہے عالمی برادری فوری طور پر اپنا کردار ادا کرئے۔مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف نعرے بازی کررہے تھے مقررین نے کہا کہ غزہ میں قتل عام سے بہت بڑے انسانی المیے نے جنم لیا ہے حملوں کے شہدا کے لواحقین اپنے پیاروں کی نعشوں کو تلاش کررہے ہیں اس موقع پر اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت دیگر عالمی اداروں کی خاموشی مجرمانہ عمل ہے اسرائیلی مظالم کیخلاف مذمتی قرارداد پاس کرنا کافی نہیں بلکہ اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیل کیخلاف پریشر بڑھائیں اسرائیل کی جانب سے میڈیا دفاتر پر حملے مقصد صحافیوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی سے روکنے اور حقائق چھپانے کی سازش ہے مقررین نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے کردار ادا کریں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×