GW TV

Gujranwala Based News

تصاویر گوجرانوالہ

فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام فوٹو گرافی کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

جس میں ملک کے نامور فوٹوگرافر ارشد غوری اور ٹرینر عدنان نذیر نے عہد حاضر کے تقاضوں کے مطابق فوٹوگرافی کو اپنانے بارے زور دیتے ہوئے کہا کہ سیکھنے کا عمل عمر کے ہر حصے میں جاری رہنا چاہے ورنہ فل سٹاپ لگ جاتا ہے۔جدید دور کے مطابق خود کو ڈھال لینا ہی عقل مندی ہے۔فوٹو جرنلسٹ حقیقی معنوں میں معاشرتی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں اور اپنے کیمرے کی آنکھ سے عوامی مسائل کو حکمرانوں تک پہنچاتے ہیں صحافتی میدان میں فوٹو جرنلسٹس کے کردار کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا اس موقع پر صدر فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن سید آفتاب رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوٹو جرنلسٹس کیلئے تربیتی ورکشاپس کروانا حقیقی تنظیموں کا اولین فرض ہے اور ایسی ورکشاپس جاری رکھیں گے تقریب کے اختتام پر شرکا میں سگما اور روڈ ماک کی جانب سے تحائف تقسیم کئے گئے تربیتی ورکشاپ میں سینئر فوٹو جرنلسٹ محمد فاروق، سکندر حیات، اکرم بیگ، طالب حسین، جائنٹ سیکرٹری عابد گوگا بٹ، شہباز صدیقی، نذیر احمد مغل، طارق بزمی، علی سکندر، محمد افتخار، رانا شفیق، میاں نذیر،رہنما سنی اتحاد کونسل نعمان احمد صدیقی، چیئرمین گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز دانش عقیل، جنرل سیکرٹری عابد حسین سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×