GW TV

Gujranwala Based News

پنجاب

پی آئی ٹی بی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کیلئے ’’پارٹنرز اِن ڈویلپمنٹ‘‘ پروگرام کا آغاز کر دیا

پی آئی ٹی بی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کیلئے ’’پارٹنرز اِن ڈویلپمنٹ‘‘ پروگرام کا آغاز کر دیا

لاہور : چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور کے وژن کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کیلئے پی آئی ٹی بی نے "پارٹنرز اِن ڈویلپمنٹ” پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد مقامی سافٹ ویئر انڈسٹری کو پبلک سیکٹر سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ سے منسلک کرتے ہوئے جدید عوامی خدمات کی فراہمی ہے۔اس سلسلے میں پی آئی ٹی بی کے سافٹ ویئر انجینئرنگ ونگ کی جانب سے باہمی تعاون کے فریم ورک پر غور وخوض کیلئےنجی سیکٹر سے چودہ پری کوالیفائیڈ سافٹ ویئر ہاؤسز کیلئے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے تحت پبلک سیکٹر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے نجی شعبے سے عملے کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ پی ایس ای بی کیمطابق پاکستان میں آئی ٹی کی سالانہ برآمدات 1.23 ارب ڈالر ہیں جبکہ بھارتی کمپنی نیسکوم کیمطابق بھارتی آئی ٹی سیکٹر نے مالی سال(2019-20) میں 191 ارب ڈالرزرمبادلہ کمایا۔انڈسٹری ماہرین کیمطابق 2025 تک ملکی آئی ٹی برآمدات 10 بلین ڈالرز تک پہنچ سکتی ہیں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×