GW TV

Gujranwala Based News

سیاست گوجرانوالہ

گوجرانوالہ سے لیگی ایم پی اے کی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات

‏وزیراعلیٰ پنجاب ‎عثمان بزدار گوجرانوالہ سے چودھری محمد یونس انصاری اور لیگی ایم پی اے چودھری اشرف علی انصاری کی ایک اور ملاقات۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، گوجرانوالہ شہر کے مسائل کے حل اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی ۔ اداروں کے خلاف مذموم مہم چلانے والے عناصر کی شدید مذمت کی گئی۔
وزیر اعلیٰ نے ملاقات کے دوران کہا کہ ‏”اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں۔ وزارت اعلی عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے – اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں۔ منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے – گوجرانوالہ شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔”

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×