
کامونکی میں ن لیگی ایم پی اے چوہدری اخترعلی خان نے استعفیٰ دیدیا،استعفیٰ اسپیکر کے نام لکھ کر مرکزی قیادت کو بھجوادیاہے
پی ڈی ایم کی طرف سے استعفوں کے اعلان کے بعد کامونکی سے پی پی 61 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اخترعلی خاں نے بھی اپنی نشست سے استعفیٰ دیدیا ہے چوہدری اخترعلی خاں 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار احسان اللہ ورک کو شکست دے کر چالیس ہزارسے زائد ووٹ لے کر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے آج انہوں نے اپنا استعفی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے نام لکھ کر مرکزی قیادت کو بھجوادیاہے۔
