GW TV

Gujranwala Based News

سیاست

دوسال بعد بھی حکومتی گاڑی جہاں تھی وہیں کھڑی ہے ‘ شازیہ سہیل میر

نااہل حکومت نے ملک کومسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ‘حماد ڈار ودیگر
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)جنرل سیکرٹری وسابق ایم این اے شازیہ سہیل میر نے کہا ہے کہ دوسال بعد بھی حکومتی گاڑی جہاں تھی وہیں کھڑی ہے ‘ ان خیالات کااظہارانہوں نےمحمدشعیب بٹ کو سینئر نائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)منتخب ہونے کے موقع پر مبارکباد دینے کیلئے منعقدہ تقریب کے دوران کیا’اس موقع پر حماد المعروف بٹو ڈار سینئر نائب صدر تحصیل گوجرانوالہ ‘ صدر یوتھ ونگ پی پی 54عدنان اکرم بٹ’جنرل سیکرٹری اسماعیل سندو ‘سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر ضیاء شیخ ‘سینئر نائب صدر سٹی گوجرانوالہ سجاول بٹ ‘نائب صدر منیر بٹ ‘ملک آصف ‘ملک افضال’ کاشف حنیف کھوکھر ‘سینئر نائب صدر حافظ شیراز شرجیل ‘انجم انصاری ‘آصف ملک ‘منیر بٹ نے ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شعیب بٹ نے کہا کہ پارٹی قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے انشاء اللہ میں اس پر پورا اتروں گااور مسلم لیگ ن کو فعال کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا۔انہوںنے کہا کہ نااہل حکومت نے ملک کومسائل کی دلدل میںدھکیل دیا ہے ‘موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے نہ ہی انکے پاس مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہے۔ آخرمیں انہوں نے کہاکہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام رْل گئے ہیں، آٹا، چینی، پٹرول اور ضرورت کی دوسری چیزیں مہنگی کرکے حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

گوجرانوالہ:سابق ایم این اے شازیہ سہیل میر ‘حماد ڈار ودیگر (ن) لیگی رہنما ئوں کامحمد شعیب بٹ کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پرمبارکباد دینے کے بعد گروپ فوٹو


LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×