GW TV

Gujranwala Based News

سیاست نوشہرہ ورکاں

وفاق کے بعد صوبہ پنجاب کا بجٹ بھی مایوس کن، لیگی رہنما

نوشہرہ ورکاں : ( یسین انصاری ) وفاق کے بعد صوبہ پنجاب کا بجٹ بھی مایوس کن حکمرانوں کے دعوؤں کے برعکس اور عوامی توقعات کے ساتھ دھوکہ ہے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے نہیں کیا گیا جس کی اشد ضرورت تھی بجٹ میں آمدن کے اہداف ٹھوس بنیادوں پر نہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنماء چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد اقبال گوجر ایم پی اے چوہدری عرفان بشیر گوجر ایم پی اے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کسی بھی عوامی ریلیف کی نئی سکیم کا اعلان نہیں کیا گیا یہ بجٹ نااہل کٹھ پُتلی حکمرانوں کا صرف الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے بجٹ میں آمدن کا دارومدار صرف توقعات پر رکھا گیا ہے جس کے پورے نہ ہونے کے سو فیصد امکانات ہیں پولیس کے بجٹ میں کمی سے بدامنی پھیلے گئی انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم دس فیصد اضافہ کیا جائے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×