گوجرانوالہ سے لیگی ایم پی نے عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا
گوجرانوالہ:کورونا ریلیف ٹائیگر ایپ کی افتتاحی تقریب میں لیگی ایم پی اے اشرف انصاری نے ٹائیگر فورس کا لباس پہن لیا، اشرف انصاری نے عمران خان کا ساتھ دینے کا بھی اعلان کیا
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اشرف انصاری نے ٹائیگر فورس کی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے اس موقع پر خطاب بھی کیا۔
اشرف انصاری نے گوجرانوالہ میں منعقدہ تقریب میں کہا کہ میں ن لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے بنا اور آج ٹائیگر فورس کی تقریب میں موجود ہوں۔ انسان کے اندر اخلاقی جرأت ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں عمران خان کی گئی تقریرسنی۔ عمران خان کی اسلام اور مسلمانوں کی ترجمانی سے متاثر ہوکر ہم آپ کے ساتھی بن گئے۔