GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرو ورکاں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

نوشہرہ ورکاں: (یسین انصاری ) غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کیا ، کریک ڈاؤن کے دوران 6 سماج دشمن عناصر گرفتار کر لیے ۔ جن کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دیے ۔ ملزمان سے کلاشنکوف ، 30 بور پسٹل، میگزین اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں ۔

ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں ہاشم گجر کی ہدایت پر ایس ایچ او ساجد محمود سوہل نے اپنے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مل کر مختلف گاؤں میں کاروائی کرتے ہوئے وقار ، ساجد، اسلم، ناصر، بلال، اور قیصر سے ایک کلاشنکوف پسٹل میگزین اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×