GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرو ورکاں پولیس کا چھاپہ ، سینکڑوں گرام چرس برآمد

نوشہرہ ورکاں ! انسپکٹر ساجد محمود سوہل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں نے منشیات کے خاتمے کی مہم کے دوران محلہ چاند کالونی میں چھاپہ مار کر منشیات فروش محمد ادریس رحمانی محلہ چاند کالونی سے 1200 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف دفعہ 9C کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے یاد رہے کہ انسپکٹر ساجد محمود سوہل ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں نے منشیات کے خاتمے کی مہم کے دوران درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے بند کیا ہے انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک ایسا ناسور ہے جو پرامن معاشرے کے قیام میں سب سے بڑی روکاوٹ ہے اور جرائم کے بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ہے اس لئے منشیات کے خاتمے کے مہم آخری منشیات فروش کی گرفتاری تک جاری رہے گی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×