GW TV

Gujranwala Based News

صحت

محکمہ ماحولیات کی ملی بھگت سے دن رات کھلے عام فضائی آلودگی پھیلانے والی بھٹیاں چلانے والے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

گوجرانوالہ ( حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)
محکمہ ماحولیات کی ملی بھگت سے دن رات کھلے عام فضائی آلودگی پھیلانے والی بھٹیاں چلانے والے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔ جو ہزاروں لگا کر لاکھوں کماتے ہیں۔ بھٹیوں کے زہر سے سانس سینے اور کنسیر کے مرض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین امن کمیٹی قاری محمد سلیم زاہد نے مختلف مکاتب فکر کے علما، سیاسی و سماجی و مسیحی راہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹیوں اور فرنسوں میں بھاری فرق ہے۔ فرنس مالکان لاکھوں کروڑوں روپے ماہانہ بل ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ دنوں علما ء کرام اور عوامی رد عمل پر کمشنر گوجرانوالہ سید گلزار احمد شاہ اور ڈپٹی کمشنر لفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے بھٹیوں کیخلاف ایکشن لیا تھا تاکہ؟ وفد میں علامہ مولانا ریاض سواتی، مولانا ضیا اللہ رضوی، قاری حفیظ نقشبندی، حاجی محمد یوسف کھوکھر،بابر رضوان باجوہ، حکیم محمد افضل جمال، علامہ کاظم ترابی، سید فائق حسین نقوی، پادری عارف مسیح سراج، ڈاکٹر پادری چوہدری نسیم اختر، پادری ہارون اجمل، چوہدری عمر سلیم گجر، صاحبزادہ فیضان سلیم، مس ثریا چنن، رفیق عنایت، چوہدری صفدر بھٹی،ڈاکٹر کیول الماس، ہدایت غوری، پروفیسر شہزاد لارنس و دیگر شامل تھے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×