GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

سید گلزار حسین شاہ کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ ماحولیات گوجرانوالہ کا انتظامیہ کے ساتھ آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیاگیا

گوجرانوالہ (حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے ) ڈپٹی ڈائر یکٹر ماحولیات گوجرانوالہ عمر اشرف نے کہا کہ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن
سید گلزار حسین شاہ کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ ماحولیات گوجرانوالہ کا انتظامیہ کے ساتھ آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیاگیا – انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ روڈ، کو ہلو والا ایریا میں آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے –
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے بتایاکہ 12 فیکٹریوں کو سیل کیاگیاہے 2- افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی ہیں جبکہ 2
افراد کو موقع پر گرفتار کرکے حوالہ پولیس کیاگیا – انہوں نے مزیدکہاکہ کمشنر کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ساتھ آلودگی پھیلانے والے عناصر جن میں غیر معیاری ایندھن، غیر قانونی امپورٹ کرکے اوپن برننگ کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی اسی طرح جار ی رہے گی-

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×