GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

غریب کسان پر بااثر افراد کا تشدد نہ رک سکا، کسان کے اہل خانہ پر ایک دفعہ پھر قبضہ مافیا کاحملہ

نوشہرہ ورکاں: غریب کسان پر بااثر افراد کے تشدد کا سلسلہ نہ رک سکا غریب کسان کے اہل خانہ پر ایک دفعہ پھر قبضہ مافیا کاحملہ اسلحہ کے زور پر تشدد کرتے رہے

نوشہرہ ورکاں: تھانہ تتلے عالی کے علاقہ کوٹ بلال میں گزشتہ دنوں قبضہ مافیا کے افراد نے مسلحہ آتشیں اسلحہ اپنے 25 ساتھیوں سمیت غریب کسان کی پانچ ایکڑ تیار فصل کو ہل چلا کر تباہ کردیا اور قبضہ کرنے کوشش کی جس پر ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے طلحہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس طلحہ کے بازو اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں اس کے ساتھ ملزمان نے طلحہ کے اہل خانہ اور عزیز واقارب میں خواتین کے کپڑے بھی پھاڑ دیے اور تشدد کرتے رہے آج پھر قبضہ مافیا کے درندوں جنید ، عاصم نے اپنے مسلحہ ساتھیوں سمیت کسان عثمان اور اس کے اہل خانہ کی خواتین کو کھیتوں میں کام کرتے دیکھا تو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فائرنگ بھی کرتے رہے جس علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا متاثرہ کسان نے جان بچا کر 15 پر کال کی مگر بااثر قبضہ مافیا کو پکڑنے پولیس نہ پہنچی ملزمان دلیرانہ ظلم وستم ڈھاتے رہے متاثرہ خاندان کے ساتھ ظلم کی انتہا ہو چکی تھانہ تتلے عالی میں ملزمان کے خلاف درخواست دائر ہونے باوجود پولیس اپنے روائتی انداز میں ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے قاصر ہے متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ہماری زمین اور زندگیاں محفوظ ہو سکیں

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×