GW TV

Gujranwala Based News

صحت

سول ہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹروں پر مریضہ کے لواحقین کا حملہ ناقابل برداشت ہے. پی ایم اے

سول ہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی ڈاکٹروں پر حملے کرنےوالوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ پی ایم اے گوجرانوالہ”

صدر پی ایم اے ڈاکٹر سید زاہد حسین جعفری نے اپنے بیان میں کہا کہ سول ہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں پر مریضہ کے لواحقین کا حملہ ناقابل برداشت ہے۔ ہم سی پی او گوجرانوالہ سے ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ مجرموں کی فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ڈاکٹروں کو تحفظ دینا حکومت کا اولین فرض ہے۔ اپنی مدعیت میں ایف آئ آر درج کروانے پر ہم ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کسی قسم کی مصلحت کے بغیر مجرموں کو گرفتار کر کے بہت جلد عوام کے سامنے لایا جائے گا اور سخت سے سخت سزا دی جا ئے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسی جرات نہ کرے۔
ہم پنجاب حکومت سے سیکیورٹی بل فل الفور نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وباء کے باوجود اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دن رات خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کوخراج سلام پیش کرتے ہیں۔

میڈیا سیل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×