GW TV

Gujranwala Based News

کامونکی

تنویر بٹ پریس کلب کے بلامقابلہ صدر منتخب، ارشدرشید طور جنرل سیکرٹری برقرار،

کامونکے(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے) تنویر بٹ پریس کلب کے بلامقابلہ صدر منتخب، ارشدرشید طور جنرل سیکرٹری برقرار، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پریس کلب کامونکے میں 2021کے لیے صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس ممبران پریس کلب نے بھرپور شرکت کی اور تنویر بٹ کو بلا مقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا، نومنتخب صدر نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ محمد اقبال چوہدری سرپرست شیخ عبدالرشید، صدر تنویر بٹ سینئر نائب صدر چوہدری عظمت علی، نائب صدور میں میاں ریاست علی، میاں صدیق، میاں خالد حمید، جنرل سیکرٹری ارشدرشیدطور جائنٹ سیکرٹری رانا ظفر، سیکرٹری خازن ماشاء اللہ شیخ سیکرٹری انفارمیشن محمد صدیق، چیئرمین مجلس عاملہ افضال احمد بٹ ہیں، تنویر بٹ نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حسب سابق فرائض سرانجام دیتے رہیں گے

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×