GW TV

Gujranwala Based News

کامونکی

پریس کلب واہنڈو کے زیر اہتمام ولید ٹاون واہنڈو میں محب وطن سیمینار منعقد کیا گیا

واہنڈو(حافظ زاہد عباس باجوہ )پریس کلب واہنڈو کے زیر اہتمام گزشتہ روز ولید ٹاون واہنڈو میں محب وطن سیمینار منعقد ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر ہمیشہ سےہی پاکستان کی ملکیت ہے،بھارت کشمیر سے اپنا قبضہ ختم کرے،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف تحصیل کامونکی کے جنرل سیکرٹری رانا خالد محمود نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے پوری دنیا آگاہ ہوچکی ہے،حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت بھارت کو جلد کشمیر کا قبضہ چھوڑنا ہوگا،پاک فوج ہمارا قابل فخرسرمایہ ہے،جس نے ازلی دشمن بھارت کی نیندیں حرام کی ہیں،گائے کا پیشاپ پینے والا ہندو کبھی بہادری سے ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین حافظ محمد فاروق،حافظ مجیب الرحمن،ذاکراللہ ہنجرا،رانا عمران یعقوب،سرفراز علی تاج،چیئرمین پریس کلب حافظ زاہد عباس باجوہ،صدر عمران احمد گل،محمد زبیر شیخ،شیش خالد نے کہاکہ عالمی دنیا خاص طور پر امت مسلمہ کی کشمیر کےمعاملے پر خاموشی مجرمانہ ہے،مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں لاک ڈاون کرکے کشمیریوں کے جذبات کو دبا نہیں سکتا،بہت جلد کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا،بھارت اپنے رافیل طیاروں پر اکڑنے کی بجائے اسے بچانے کی فکر کرے،پاک فوج نے جس طرح بھارت کے دوسرے جنگی طیارے گرائے تھے اسی طرح اسکے دیگر طیارے بھی گرانے کی صلاحیت رکھتاہے،پاکستان کے جاری کردہ نقشہ کے بعد انڈیا میں کہرام مچاہوا ہے،سیمینار کے آخر میں اراکین پریس کلب نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×