GW TV

Gujranwala Based News

بلاگ

سی آئی اے میرے لیے ایک ادارہ نہیں تھا میں نے سی آئی اے افسران کو ہمیشہ اپنی فیملی سمجھا ہے، عمران عباس چدھڑ

جو رکے تو کوہ گراں تھے ہم
جو چلے تو جان سے گزر گئے
رہ یار ہم نے قدم قدم
تجھے یادگار بنا دیا

سی آئی اے میرے لیے ایک ادارہ نہیں تھا میں نے سی آئی اے افسران کو ہمیشہ اپنی فیملی سمجھا ہے سی آئی اے کو ہم نے مل کر اپنے خون سے سینچا ہے اپنے خون سے اس کی آبیاری کی ہے ہمیشہ اپنے فرض کی ادائیگی کے لئے ہم سب نے قدم سے قدم ملا کر چلنے کی کوشش کی اور یہی وجہ ہے آج تمام سی آئی اے کی ٹیم کی تعریف کرتے ہیں امن کے خلاف اٹھنے والے ہر قدم کو ہم سب نے مل کر پاش پاش کیا ہے اور فرض کی ادائیگی کے لیے سی آئی اے افسران نے خون کے نذرانے پیش کیے اور سی آئی اے افسران جو زخمی ہوئے ان کے خون کی ہر بوند ہماری کامیابی کا ثبوت ہے ہم سب نے اپنے مال اور جان کی حفاظت کیے بغیر دن اور رات کی پرواہ کیے بغیر بیماری اور ذاتی پریشانی کی پرواہ کیے بغیر سی آئی اے کی آبیاری کی ہے جو ہمیں فریضہ سر انجام دینے کا کہا گیا تھا اس کو ادا کرتے کرتے میرا جو آپ کے ساتھ وقت گزرا سی آئی اے کا ہر آفیسر میرے دل کے قریب ہوتا گیا اور آپ کا دکھ مجھے اپنا دکھ لگا یہی وجہ ہے کہ آج جب میں آپ کو الوداع کہہ رہا ہوں تو آنکھیں نم ہیں کہ ہم آج الوداع ہو رہے ہیں میں نے آپ کے ساتھ جو وقت گزارا ہے ہر کسی کو میں نے اپنا بھائی سمجھا ہے کسی کو ملازم نہیں سمجھا اولین فریضہ جو ہمیں سونپا گیا تھا اس کو ہم نے عبادت سمجھ کر کر ادا کیا ہے اس کے باوجود بھی اگر میرے کسی ماتحت کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس کے لئے معذرت خواہ ہوں اللہ کہتا ہے کہ جو تمہیں اختیار ملے مجھے تو اس اختیار کو بھلائی کے کاموں میں استعمال کرو میرے بعد بھی ایک دوسرے کے ساتھ منصف رہنا ٹرانسفر ڈیوٹی کا حصہ ہے محنت کو اپنا شعار بنانا اور دولت اور شہرت اللہ کی طرف سے ایک انعام ہوگا جو آنی جانی چیز ہے
الحمدللہ
میں اپنے کام سے مطمئن ہوں کہ میں نے ہمیشہ سی آئی اے میں رہتے ہوئے دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کی ہیں اور آسانیاں بانٹیں ہیں اور ہمیشہ ڈیپارٹمنٹ کے عزت اور وقار پر حرف نہیں آنے دیا آپ لوگوں کا پیار باتیں اور آپ لوگوں کے ساتھ گزارا ہوا وقت کبھی نہیں بھولوں گا یہ وقت ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا اور آپ کا دیا ہوا پیار وقت کے ساتھ بڑھے گا کم نہیں ہوگا ہمیشہ دل لگا کر کام کرنا اور سی آئی اے کو ترقی کی منازل طے کروانا کیونکہ ہم نے اس کی ترقی کے لئے اپنے جگر کا خون پیش کیا ہے اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین
آپ سب کا بھائی عمران عباس

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×