GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ متفرق

وزیراعظم سٹیزن پورٹل: گوجرانوالہ ڈویژن میں 17035 شکایات موصول‘ 15820 حل کر دی گئیں

گوجرانوالہ : کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے کہاہے کہ وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر موصول ہونیوالی17035 شکایات میں سے 15820 حل کر دی گئی ہیں جبکہ474پر کاروائی جلد مکمل کرلی جائیگی – انہوں نے کہاکہ اس اہم عوامی اقدام کے تحت کو ئی بھی شہری اپنی شکایت براہ راست وزیراعظم سٹیزن پورٹل پردرج کروا سکتا ہے جس کے بعد فوری طورپر متعلقہ افسران کو اس شکایت کے ازالہ کی ہدایات جاری کردی جاتی ہیں اور مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر کاروائی کو یقینی بنانا متعلقہ افسر اور محکمہ کی ذمہ داری ہوتی ہے جس میں تساہل کاسخت نوٹس لیا جاتاہے –
  وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات اور ان کے ازالہ کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کے حوالہ سے کمشنر گوجرانوالہ نے بتایاکہ عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے جس پر عملدرآمد کے لئے تمام انتظامی افسران مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر اقدامات کرنے کے پابند ہیں – انہوں نے بتایا کہ حافظ آباد‘ میں وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر موصول ہو نے والی1469 میں سے1378 شکایات اور مسائل حل کردیئے گئے ہیں  17 پر کاروائی جاری ہے جبکہ 74 نئی شکایات درج ہو ئی ہیں – گوجرانوالہ میں پورٹل  پر 4498 میں سے 4055  شکایات کا ازالہ کیا جاچکاہے 175 زیر کاروائی جبکہ 268  نئی شکایات ہیں – اسی طرح منڈی بہاؤالدین میں 2285  میں سے2182  شکایات حل کردی گئی ہیں 59 پر کاروائی کی جا رہی ہے جبکہ 44 نئی شکایات درج ہو ئی ہیں – سیالکو ٹ میں 2961  میں سے 2721 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے 46 زیر کاروائی اور194 نئی شکایات ہیں‘ گجرات میں 4161  میں سے3913  شکایات حل کر دی گئی ہیں‘ 125 پر کاروائی کی جا رہی ہے اور123  نئی شکایات درج ہو ئی ہیں –  نارووال میں وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر1661میں سے 1571  شکایات کا ازالہ‘52  زیر کاروائی اور 38  شکایات حال ہی میں درج کروائی گئی ہیں جن کو متعلقہ محکموں کو بھجوا دیا گیا ہے- 
  انہوں نے کہاکہ حکومت کی اولین ترجیح عوامی مسائل کا تیز حل  لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور ا نہیں  درپیش مسائل کا ازالہ کرنا ہے جس کیلئے وزیراعظم سٹیزن پورٹل نے تمام سرکاری محکموں اور افسران کو  پوری طرح متحرک  بناکر انہیں  ریلیف کی فوری  فراہمی کا پابند بنا دیا ہے- انہو ں نے واضح کیاہے کہ کسی بھی صورت  شکایات کے حل میں سستی اور کو تاہی برداشت نہیں کی جا رہی اور بے جا تاخیر کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف ٹھوس کاروائی کی جاتی ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×