GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر پرائیویٹ سکول سیل

نوشہرہ ورکاں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں راشد اقبال کا دی سکالرگریژن سکول کا دورہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر سکول سیل کردیا،آئندہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کا حلف نامہ دینے پر سکول چند گھنٹوں بعد ڈی سیل کردیا گیاجبکہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے2سو60طلبہ کے کورونا سیمپل لیکر لیبارٹری بھیجوادیئے گئے دوسرکاری سکولوں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تتلے عالیٰ اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تتلے عالیٰ سے فی سکول 30 نمونہ جات لیے گئے جبکہ دس پرائیویٹ سکولز،الائیڈ سکول جلہن، آکسفورڈ سکول نوشہرہ ورکاں،سنابل سکول بھڑی خورد، پپس سکول نوشہرہ ورکاں کیمپس، گلاسکو پبلک سکول نوکھر، برائٹ فیوچر سکول تتلے عالی،دارارقم سکول بیگ پور، الائیڈ سکول نوکھر، نیشنل سائنس سکول چک چوہدری اور لٹل سکالرسکول سسٹم تتلے عالیٰ سے فی سکو ل 20طلباء کے سیمپل لیکر رپورٹ کیلئے لیبارٹری بھیجوا دیئے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے کہاہے کہ ایس اوپیز پر عمل کرنا ہرشہری کا فرض ہے اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کام کررہی ہیں،خلاف ورزی کرنے والے سکول کوسیل کرنے کے علاوہ سکول کے ہیڈ کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی اس سلسلہ میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور نہ ہی کوئی غفلت یا لاپرواہی برداشت کی جائے گی تمام سکول ہیڈ،میرج ہال و دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ کورونا جیسی عالمی وبا کو کنٹرول کیاجاسکے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×