GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

کسی نے بغیر اجازت تشہیر کی تو بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے: چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ

کاروباری حضرات تشہیری ٹیکس ادائیگی کے لیے پی ایچ اے ہیڈ آفس رابطہ کریں چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ اور ڈائریکٹر جنرل سجاد احمد ثاقب نے کہا ہے کہ کاروباری حضراتشہیری ٹیکس کی مد میں 2020-21 کی مدت کے لیے کسی بھی شخص کو رقم ادا نہ کریں بلکہ محکمہ ڈی ایچ اے ہیڈ آفس مارکیٹنگ برانچ سےرابطہ کریں پہلے یہ اختیار میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس تھا مگر اب پی ایچ اے نے باقاعدہ کنٹرول لے کر تفتیش شروع کر دی ہے شہر میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی تشہیر،بینرز،سٹیمرزہورڈنگ بوڑز،پول سائن سٹالزودیگرطریقوں سے تشہیرکرنیوالوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مارکیٹنگ برانچ سے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے آفس خود ہر قسم کی فیس وصول کررہاہے۔اگرکوئی بھی شخص یاادارہ بناٹیکس ادائیگی بغیر اجازت تشہیرکرےگا تواسکےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتےہوئے تشہیری سامان ضبط کرنےکےساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×