GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ گوجرانوالہ شہر

ضلعی انتظامیہ کے احکامات ہوا کی نذر’بااثر قبضہ مافیا کامحنت کش کی اراضی پر قبضہ

گوجرانوالہ:محنت کش رحمت علی چدھڑاہل خانہ سمیت بااثر قبضہ مافیا کیخلاف احتجاج جبکہ دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

ضلعی انتظامیہ کے احکامات ہوا کی نذر’بااثر قبضہ مافیا کامحنت کش کی اراضی پر قبضہ

ملزمان کو سیاسی وپولیس کی پشت پناہی حاصل ہے ‘وزیراعلیٰ پنجاب انصاف دلائیں’رحمت علی چدھڑ
گوجرانوالہ( بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ کے احکامات ہوا کی نذر’بااثر قبضہ مافیا کامحنت کش کی اراضی پر قبضہ’ملزمان کو سیاسی وپولیس کی پشت پناہی حاصل ہے ‘وزیراعلیٰ پنجاب انصاف دلائیں’تفصیلات کے مطابق تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقہ مٹوبھائیکے کے رہائشی رحمت علی چدھڑ نے اہل خانہ سمیت میڈیا کو دوران گفتگو بتایا کہ موضع ڈھک باورے میں 56کنال زرعی اراضی ہے جس پر گائوں کے بااثر افرادشبیر حسین عرف نصیر ‘غلام فرید وغیرہ جن کو پولیس اور سیاسی آشیر باد حاصل ہے نے قبضہ کر رکھا ہے اس سے قبل فصل کو چرانے کامقدمہ بھی ملزمان پر درج ہو چکا ہے ‘میری اراضی کا فیصلہ سیشن کورٹ، ہائیکورٹ سمیت تمام اعلیٰ ضلعی حکام نے میرے حق میں کر رکھا ہے ضلعی انتظامیہ کے حکم پر حلقہ پٹواری نوید ورک ،گرداور ارشاد احمد ، اسسٹنٹ کمشنرنے حکم پر عملدرآمد کروانے کے لیے گئے تو ملزمان نے انتظامیہ کے احکامات ماننے سے صاف انکار کر دیا جس پر ملزمان کیخلاف چار مقدمات انتظامیہ کی جانب سے درج کیے گئے مگر بااثر قبضہ مافیا کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہونے کی وجہ سے اتنا مضبوط ہیں کہ مقامی پولیس کوئی بھی قانونی کاروائی کرنے سے قاصر ہے ‘میں بوڑھا آدمی ہوں اور عدالتوں کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک چکا ہوں لہذا میری وزیراعلیٰ پنجاب سمیت تمام اعلی حکام سے اپیل ہے کہ میری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×