GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ متفرق

سیٹیزن کونسل قلعہ دیدار سنگھ کا 29جنوری کو ڈی سی آفس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

29جنوری کو ڈی سی آفس دھرنا ضرور ہوگا’ملک عمران بشیر اعوان
نام نہاد’ جھوٹے وکرپٹ سیاسی ایجنٹ عوام کی کاذ کو نقصان پہنچا رہے ہیں ‘گفتگو

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)چیئرمین سیٹیزن کونسل قلعہ دیدارسنگھ ملک عمران بشیر اعوان نے کہاہے کہ 29جنوری کو ڈی سی آفس دھرنا ضرور ہوگا’نام نہاد’ جھوٹے وکرپٹ سیاسی ایجنٹ عوام کی کاذ کو نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں عوام ان کوکبھی معاف نہیں کریگی کیونکہ عوام اب باشعورہو چکی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جو عارضی طور پر روڈ کو بنا کر لالی پاپ دیا جارہاہے عوام اس سے بخوبی واقف ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نوکھر’قلعہ دیدارسنگھ’لدھیوالا وڑائچ’کوٹ اسحاق سمیت متعدد علاقوں میں حافظ آباد روڈ بناؤ تحریک کی کارنر میٹنگز میں دوران خطاب کیا ‘تاجروں، وکلا ، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی طرف سے29جنوری کے دھرنے میں بھرپور شرکت کا اعلان قابل ستائش ہے’انہوں نے کہاکہ ہماری حافظ آباد روڈ بناؤ تحریک سیوریج کے مسئلہ کے مستقل حل اور روڈ کی پراپر آر سی سی تعمیر تک اور قلعہ دیدار سنگھ ، نوکھر وغیرہ کے رکے ہوئے کام کو دوبارہ شروع کرنے تک جاری رہے گی۔ اور29جنوری کو ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا ضرور دیا جائے گا جو کہ مسائل کے مستقل بنیادوں پر حل تک جاری رہے گا۔آخر میں انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے چمچے سن لیں کہ ہم اپنے حقوق کیلئے آخری حد تک لڑینگے ۔

گوجرانوالہ:چئیرمین سیٹیزن کونسل ملک عمران بشیر اعوان ودیگر روڈ بناؤ تحریک کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×