GW TV

Gujranwala Based News

متفرق

حافظ آباد روڈ بناؤ تحریک کا قلعہ دیدار سنگھ اور لدھیوالہ وڑائچ میں احتجاجی دھرنا، اے سی صدر سے مذاکرات

حافظ آباد روڈ بناؤ تحریک کا قلعہ دیدار سنگھ اور لدھیوالہ وڑائچ میں احتجاجی دھرنا
مذہبی ‘ سماجی وفلاحی تنظیموں سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت’گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں
اے سی صدرسے مذاکرات میں دو ماہ میں سڑک کی تعمیر شروع کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)حافظ آباد روڈ بنائو تحریک کا قلعہ دیدار سنگھ اور لدھیوالہ وڑائچ میں احتجاجی دھرنا’مذہبی ‘ سماجی وفلاحی تنظیموں سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت ‘سڑک کو بلاک کر دیا گیا جس سے گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں’ اے سی صدرسے مذاکرات میں دو ماہ میں سڑک کی تعمیر شروع کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم’ حافظ باد روڈ پر پانچ سال میں ٹریفک حادثات میں 1873افراد جاںبحق اور5 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں’ تفصیل کے مطابق گزشتہ پانچ سال سے عالم چوک سے قلعہ دیدار سنگھ تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار حافظ آباد روڈ پر ہونیوالے حادثات میں 1873افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ5 ہزار سے زائد افرادزخمی متعدد ہمیشہ کیلئے معذور ہوگئے’ گوجرانوالہ کے سب سے مصروف ترین روڈ سے روزانہ ساٹھ ہزار سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں گزرتی ہیں گزشتہ روز حافظ آباد روڈ بنائو تحریک کے زیر اہتمام قلعہ دیدار سنگھ اور پانی والی ٹینکی لدھیوالہ میں احتجاجی دھرنے دیئے گئے جن میں نوکھر ‘چہل کلاں’اگو چک’ ہردو پور ‘قاضی کوٹ ‘لدھیوالہ’ کوٹ اسحاق کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی’ اس حوالے سے دھرنے کے قائدین خالد محمود چہل’عاطف منیر دوگل’ملک محمد عمران بشیر اعوان’محمد ابوبکر خان’طلال قدرت بٹ’صدیق احسن بٹ’شیخ احسان الہٰی’حاجی الیاس بریار’محمد اسلم چہل سمیت دیگر افراد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے حافظ آباد روڈ پر ہونیوالے حادثات کی وجہ سے ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں ‘قاتل روڈ کو جلد از جلد تعمیر نہ کیا گیا تو ہم ڈی سی آفس کا گھیرائو کرینگے’ دھرنے کے شرکا نے قلعہ دیدار سنگھ اورلدھیوالہ میں حافظ آباد روڈ کو رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا جس سے عالم چوک سے رام گڑھ تک گاڑیوں کی بیس کلو میٹر تک لائن لگ گئی’ اے سی صدر ساریہ حیدر نے مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے کہا کے دو ماہ میں حافظ آبادروڈ کی تعمیر شروع کر دی جائے گی جسکے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔



گوجرانوالہ:روڈ بنائو تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے مقررین خطاب ‘مظاہرین بینرز ‘پلے کارڈ اور کتبے اٹھائے حکمرانوں کی بے حسی کیخلاف نعرے بازی جبکہ دوسری جانب اے سی ساریہ حیدر مظاہرین سے مذاکرات کر رہی ہیں

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×