GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ کی عوام ڈی سی او آفس کے باہر سراپا احتجاج، جنسی درندگی کرنے والوں کو بڑی سزا دینے کا مطالبہ

معاشرے میں بڑھتی ہوئی جنسی درندگی کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا سر تن سے جدا

گوجرانوالہ کی عوام ڈی سی او آفس کے باہر سراپا احتجاج عوام کا کہنا ہے کہ بچیوں اور ان کی ماؤں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کی سزا موت ہونی چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی او آفس کے باہر احتجاج کیا گیا ، احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ریپسٹ کے خلاف سزائے موت ہونی چاہیے اور سر عام پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے تاکہ ہماری ماؤں اور بہنوں کی عزت محفوظ رہے اور ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے اور بچیاں مدرسوں اور سکولوں میں پڑھنے کے لئے جاتے ہیں ہمارے بچے ادھر بھی محفوظ نہیں ہے لہذا جو لوگ بھی بچوں اور بچیوں کے ساتھ ریپ کرتے ہیں ان کو سزائے موت سنائی جائے سرعام روڈ کے اوپر پھانسی دی جائے تاکہ دوسروں کو بھی عبرت حاصل ہو۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×