GW TV

Gujranwala Based News

سیاست

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوگی’سردار عبدالماجد

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوگی’سردار عبدالماجد
تحریک انصاف کی حکومت سے کشمیر میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا’کارکنوں سے خطاب
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)آزادکشمیر قانون سازاسمبلی حلقہ ایل اے 35جموں 2سے تحریک انصاف کے امیدوار سردار عبدالماجد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی’تحریک انصاف کی حکومت سے کشمیر میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا’تعلیم ‘صحت مواصلات کے شعبوں میں انقلاب برپا ہوگا اورسابقہ ادوار میں جو کرپشن اورلوٹ مار کا بازار گرم رہا ہے ایسے تمام عناصر کا کڑا احتساب ہوگا’عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ ہوگا اور عمران خان کی جرات مندقیادت میں کشمیر کے عوام کو ان کا حق دلایا جائیگا ‘ان خیالات کااظہار انہوں نے کیمپ نمبر 2گورونانک پورہ میں کارکنوں سے دوران خطاب کیا۔اس موقع پر اکرم بھٹی’محمد بشیر مغل’نوید حسین’اللہ دتہ ودیگر بھی موجود تھے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×