GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

تحریک انصاف نے مشکل ترین حالات میں ایک عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے، پی ٹی آئی رہنما

نوشہرہ ورکاں (یسین نذیر ) تحریک انصاف کے راہنماء چوہدری خالد پرویز ورک ٹکٹ ہولڈر پی پی 64 چوہدری عمیر پرویز ورک ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور نعیم الرحمان ہمایوں اکبر تحصیل جنرل سیکرٹری تحریک انصاف نے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے مشکل ترین حالات میں ایک عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے مختلف شعبوں میں ٹیکس کی شرح میں کمی کے ساتھ بجٹ میں نیا ٹیکس بھی نہیں لگایا گیا کفایت شعاری کے حوالے سے بھی بجٹ میں مثالی اور قابل فخر اقدامات کیے گئے ہیں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ خوش آئند ہے اس طرح بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے ماضی میں ملکی خزانے کو نوچنے والے اپوزیشن جماعتوں کے راہنماؤں کی بجٹ پر تنقید مگرمچھ کے آنسو بہانے کے مترادف ہیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کے معاشی حالات متاثر ہوئے ہیں اس مالی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ بجٹ انتہائی خوش آئند ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×