GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

خواجہ آصف کا بیان کہ تمام مذاہبِ برابر ہیں قرآن و سنت کے خلاف ہے

نوشہرہ ورکاں ! خواجہ آصف کا بیان کہ تمام مذاہبِ برابر ہیں قرآن و سنت کے خلاف ہے اللّٰہ پاک کے نزدیک اسلام کے علاؤہ کوئی دوسرا مذہب قابل قبول نہیں اسلام ایک ہمہ گیر اور آفاقی دین ہے ادیان کی برابری کا نظریہ کسی طور قابل قبول نہیں آئینی اعتبار سے بھی اسلام ہی بالادست دین ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری سرفراز احمد باٹھ سیکرٹری تحریک انصاف تحصیل نوشہرہ ورکاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خواجہ محمد آصف کو بولنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے وہ آئے روز متنازعہ بیانات کی زد میں آئے ہوتے ہیں اس سے پہلے وہ افغان جہاد محترمہ شیریں مزاری حافظ سعید احمد کے خلاف بیانات پر مذہبی سیاسی اور سماجی حلقوں کی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں خواجہ آصف کے حالیہ بیان سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ان کے خلاف توہین اسلام اور توہین قرآن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×