GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

جمعیۃ اہل السنۃ والجماعۃ گوجرانوالہ نے تحفظ بنیاد اسلام بل منظور کرنے پر پنجاب اسمبلی کو خوش آئند قرار دیا ہے

جمعیۃ اہل السنۃ والجماعۃ حنفی دیو بندی گوجرانوالہ نے تحفظ بنیاد اسلام بل منظور کرنے پر پنجاب اسمبلی کو خوش آئند قرار دیا ہے اور ا س بل کو تمام صحابہ کرام ؓ، اہل بیت عظام ؓ، ازواج مطہرات رضوان اللہ علیہم اجمعین کی حرمت و تعظیم کا بل قرار دیا ہے اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پر ویز الٰہی اور تمام ارکان اسمبلی کو مبار کباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ گورنر پنجاب اس کی جلد از جلد منظوری دیں گے۔
اجلاس مولانا زاہد الراشدی صاحب کی صدارت میں ہوا اور مولانا حافظ گلزار احمد آزاد ، بابر رضوان باجوہ ، مولانا جواد محمو د قاسمی ، مولانا شوکت نصیر، مولانا حافظ امجد محمو د معاویہ ، قاری فیصل ، محمد عارف شامی ، مولانا ریاض جھنگوی ، غلام نبی ضیا ء، مولانا عبید اللہ عامر ، مولانا حافظ فضل الہادی ، عبید اللہ ، مولانا اکرام اللہ ، مولانا نعمان بابر ، مولانا انعام الرحمن، مولانا احسان اللہ قاسمی ، سید احمد حسین زید شریک ہوئے ۔
اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چو ہدری پر ویز الٰہی کی ان کو ششوں کو خراج تحسین پیش کیا جو وہ اس بل پر تمام مکاتب فکر کے سنجیدہ راہ نماوں کو اعتماد میں لینے کے لیے جاری رکھے ہوئے ہیں اور تمام مکاتب کے راہ نماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کو ششوں کی کامیابی کے لیے چوہدری صاحب مو صوف سے تعاون کریں تاکہ یہ بل سب کے لیے قابل قبول ہوجائے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے بل میں اگر کچھ حلقوں کے تحفظا ت ہیں تو ان پر غور کرنا ضروری ہے اور جائز تحفظات کو دور کرکے اسے متعلقہ بل بنانا وقت کا تقاضہ ہے ۔
اجلاس میں کہا گیا کہ تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کی طرح تحفظ نامو س صحابہ کرام و اہل بیت کے لیے بھی تمام مکاتب فکر کا قومی سطح پر فورم ضروری ہے جس کے لیے اہل سنت کے محاذ پر کام کرنے والی جماعتوں کو مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کرنا چاہیے ۔
اجلاس میں وفا قی وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو جلد از جلد کھولنے ، مجوزہ نصاب تعلیم کو حقیقی طور پر یکساں بنانے اور قومی زبان و علا قائی زبانوں کو مستقل ذریعہ تعلیم بنا نے کا اعلان کیا جائے اور اس سلسلہ میں تذبذب کی فضا کوختم کرکے حتمی اعلان بلا تاخیر کیا جائے۔
رابطہ کمیٹی برائے باہمی روابط: بابر رضوان باجوہ ، مولانا شوکت نصیر ،
مولانا امجد محمود معاویہ مقرر کئے گئے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×