GW TV

Gujranwala Based News

مذہب

بنجاب کونسل آف دی آرٹس میں سٹی گوجرانوالہ کے ایک نامور ادارہ الفلق اسلامک سنٹر کی طرف سے ایک منفرد اور پرنور پروگرام کا انعقاد کیا گیا

بنجاب کونسل آف دی آرٹس میں سٹی گوجرانوالہ کے ایک نامور ادارہ الفلق اسلامک سنٹر کی طرف سے ایک منفرد اور پرنور پروگرام کا انعقاد کیا گیا

گوجرانوالہ( حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)
بنجاب کونسل آف دی آرٹس میں سٹی گوجرانوالہ کے ایک نامور ادارہ الفلق اسلامک سنٹر کی طرف سے ایک منفرد اور پرنور پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے آرگنائزر تھے چیئرمین الفلق اسلامک سنٹر سابقہ امام ومدرس سعودی عرب قاری سلمان شاکر اس پروگرام میں طلباء الفلق اسلامک سنٹر نے انتہائی خوبصورت اور عربی لہجوں میں دلوں کو چھو لینے والی آوازوں میں تلاوت کلام پاک حمد و نعت پیش کیں اور کچھ طلباء نے قرآن کی تکمیل کی اور اپنا اپنا آخری سبق سنایا۔پروگرام میں سٹی گوجرانوالہ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی مہمان خصوصی حاجی وقار احمد چیمہ MPA، ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویثرن ڈاکٹر عبد الحلیم خان، عثمان سعید، میر فرحان فضل، محمد عمران گورائیہ، عمران اعظم، حاجی لیاقت علی، قاری عبد الرزاق ثانی، قاری سیف اللہ نورپوری و دیگر کافی احباب نے شرکت کی۔پروگرام کی نقابت پروفیسر ڈاکٹر فیصل محمود شاکرنے کی شرکت کرنے والے تمام مہمانوں نے پروگرام کے آرگنائزر قاری سلمان شاکر اور الفلق اسلامک سنٹر کے تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کیا۔پروگرام کے آرگنائزر قاری سلمان شاکر کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز کے ذریعے ہم لوگوں میں قرآن کی محبت کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں بہت سارے لوگ جو قرآن کو تجوید اور ترجمہ کے بغیر پڑھتے ہیں ان لوگوں میں شعور پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ قرآن کو تجوید اور ترجمہ سے پڑھنا فرض ہے،قرآن کی تکمیل کرنے والے خوش نصیب طلباء حافظ معاذ عمران،حافظ فردان فضل،حافظ امیر حمزہ،حافظ اریب صولت،حافظ سبحان مہار،حافظ زکریا عمران۔۔۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×